کراچی میں فلیٹ سے نومسلم غیرملکی خاتون کی لاش برآمد

جاں بحق خاتون کی عمر 45 سال اورتعلق فلپائن سے بتایا جاتاہے، پولیس حکام

اتوار 5 اپریل 2020 13:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) کراچی کے علاقے گزری میں فلیٹ سے غیرملکی خاتون کی لاش ملنے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق گزری التمش اسپتال کے قریب فاطمہ ہائٹس کے فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی ہے۔ جاں بحق خاتون کی عمر 45 سال ہے اور ان کا تعلق فلپائن سے تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق ہونے والی غیر ملکی خاتون کی شناخت زارا کے نام سے ہوئی ، متوفیہ نے اسلام قبل کرکے میر عالم نامی شخص سے نکاح کیا تھا ، میر عالم نے خاتون کو کچھ عرصہ قبل طلاق دیدی تھی، شبہ ہے کہ زارا نے خودکشی کی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد موت کی حتمی وجہ معلوم ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں