منی پاکستان کراچی میں قیام امن اور دہشتگردی کے خلاف پولیس کی کا کردار مثالی ہے ،ثروت اعجاز قادری

پولیس کی ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف بڑی قربانیاں ہیںثروت اعجاز قادری کایوم شہداء پولیس پر شہداء کو خراج عقیدت

منگل 4 اگست 2020 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کے قیام اور دہشتگردی کے خلاف پولیس نے اہم رول ادا کیا ہے ،منی پاکستان کراچی میں قیام امن اور دہشتگردی کے خلاف پولیس کی کا کردار مثالی ہے ،پولیس کا حترام کرتے ہیں قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ، پولیس کی شہادتوں کو بھلایا نہیں جاسکتا ،پولیس کی قربانیوں کا ثمر ہے جرائم میں کمی اور امن وامان کی بحالی بہتر ہوئی ہے ،پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،کراچی میں امن کے دشمنوں کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اہلکار وافسر شہید ہوئے ہیں جنہوں نے جرأت وبہادری کے ساتھ امن کے دشمنوں کو شکست فاش سے دوچار کیا ہے ،پاک فوج ،رینجرز اور پولیس ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف خدما ت قابل ستائش ہیں ،ملک میں جسٹس کا فقدان ہے فوری انصاف کی فراہمی کے بغیر معاشرے ترقی نہیں کرتے ،پولیس کو بھی دیگر اداروں کی طرح سہولیات ،تعلیم ،صحت مہیا کی جائیں ،پولیس میں موجود کالی بھڑیں جو پولیس کیلئے بدنامی کا باعث بن رہی ہیں انہیں صفوں سے نکالاجائے ،پولیس کے نظام کو غیر سیاسی اورموثر بنانے کیلئے حکومت کو جدید تقاضوں کے فیصلے کرنا ہونگے ،دہشتگرد کوئی بھی ہو ہمارا مشترکہ دشمن ہے جسے طاقت سے کچلنا اورشعور سے روکنا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پولیس کی ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف بڑی قربانیاں ہیں،قانون سے کوئی بالادست نہیں ہے جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرئے قانون کو حرکت میں آنا چاہیے ،پولیس شہدار کے ورثا کو انصاف فراہم کرکے دہشتگردوں گردوں اور امن کے دشمنوں کو فوری پھانسی دی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں