کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن مرمت کے 24 گھنٹوں بعد دوبارہ پھٹ گئی

جمعرات 6 اگست 2020 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) حب سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی مین لائن مرمت کے 24 گھنٹوں بعد دوبارہ پھٹ گئی، واٹر بورڈ کے مطابق لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔واٹر بورڈ حکام کے مطابق رائزنگ مین لائن 24 گھنٹوں میں دوسری بار پھٹی ہے، جمعرات کو بجلی کے بریک ڈاون کی وجہ سے بیک پریشر کے سبب لائن پھٹی تھی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق لائن کی مرمت کے بعد جمعرات کی صبح 4 بجکر 40 منٹ پر لائن میں پانی چھوڑا گیا تاہم سوا 6 بجے رائزنگ مین لائن دوسری جگہ سے پھٹ گئی۔

زرائع کابتانا ہے کہ مین لائن میں شگاف کے بعد حب پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی روک دی گئی ہے۔واٹر بورڈ حکام کے مطابق حب ڈیم سے کراچی کے ضلع غربی اور نیو کراچی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے ، لائن میں پڑنے والے شگاف کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں