گسٹا مھیسر کی صدر پرائمری ٹیچرزکو ایجوکیشن گرینڈ الائنس میں شمولیت کی دعوت

یوم عاشور کے بعد اساتذہ حقوق کیلئے تحریک کا آغاز کر رہے ہیں مرکزی صدر مقصود احمد مھیسر

اتوار 9 اگست 2020 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) گورنمنٹ سکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ ( گسٹا مھیسر) کے مرکزی صدر مقصود احمد مھیسرنے صوبے بھر کے سرکاری اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے بنائے گئے سندھ ایجوکیشن گرینڈ الائنس میں پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شفیع محمد سٹیوکو شمولیت کی دعو ت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھر میں پرائمری اور سکینڈری اساتذہ کے مسائل ایک جیسے ہیں اس لئے ہمیں مل کر اساتذہ کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔

یہ بات انہوں نے پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شفیع محمد سٹیوسے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔گفتگو کے دورا ن گسٹا کے مرکزی صدر مقصود احمد مھیسر نے خیریت دریافت کی اور حالیہ دنوں کراچی پریس کلب میں کی گئی پریس کانفرنس کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

دونوں مرکزی رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے ہم مشترکہ جدوجہد کریں اورسندھ میں سکینڈری اور پرائمری اساتذہ کو درپیش مسائل حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

گورنمنٹ سکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ ( گسٹا مھیسر) کے مرکزی صدر مقصود احمد مھیسرنے کہا کہ یوم عاشور کے بعد بھرپورتحریک کا آغاز کر رہے ہیں ۔اس موقع پر شفیع محمد سیٹونے سندھ ایجوکیشن گرینڈ الائنس میں شمولت کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا ۔دوسری جانب گسٹا سندھ مھیسر کے مرکزی ترجمان نے نثار احمد سومرو نے کہا کہ اساتذہ کے نام و نہاد رہنما اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے ہمارے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ہماری جدوجہد خالصتا اساتذہ کیلئے ہے ہم اپنے مشن سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں