سندھ حکومت نے چہلم پر ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی ، محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

پاکستان رینجرز کی رپورٹ کی روشنی میں پابندی عائد کی گئی،صحافی، بزرگ،خواتین، بچے ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، نوٹیفکیشن

بدھ 30 ستمبر 2020 01:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) حکومت سندھ نے چہلم امام حسین کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ، محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے 9 اکتوبر کو ڈبل سواری پر پابندی لگادی۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 صفر چہلم امام حسین کے موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان رینجرز کی رپورٹ کی روشنی میں پابندی عائد کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر اسلحہ لے کر چلنے کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، صحافی، بزرگ،خواتین، بچے ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں