کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیر 19 اکتوبر 2020 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ۔طیارہ حادثہ میں جاں بحق پائلٹ کے بھائی سلمان اعظم نے ایڈوکیٹ نبیل جاوید کاہلوں کی وساطت سے درخواست دائر کی ۔ درخواست میں وفاقی حکومت ،سول ایوی ایشن ،پی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیکرٹری سول ایوی ایشن نے غیر قانونی طور پر سپیشل انویسٹی گیشن بورڈ تشکیل دیا ، تحقیقاتی بورڈ طیارہ حادثہ کی تحقیقات کرنے کا مجاز نہیں تھا، طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے جاری نوٹیفکیشن سول ایوی ایشن رولز کی خلاف ورزی ہے ، سول ایوی ایشن رولز کے مطابق انکوائری آفیسرز کو طیارے سے متعلق معلومات ہونا لازمی ہے ، تحقیقاتی بورڈ کو طیارے سے متعلق بنیادی تکنیکی معلومات نہیں تھیں ۔

استدعاہے کہ طیارہ حادثہ کے تحقیقاتی بورڈ کی تشکیل اور حتمی رپورٹ کالعدم قرار دیاجائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں