کشمور، اے ایس آئی محمد بخش کا کراچی ٹریننگ برانچ میں تبادلہ

بدھ 25 نومبر 2020 15:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) کشمور زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے اپنی بیٹی کوپیش کرنیوالے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی)محمد بخش کا تبادلہ کشمور سے کراچی کردیا گیا ہے۔کشمور ریپ کیس میں ملزمان کو پکڑنے والا پولیس کے اے ایس آئی محمد بخش اب اہلکاروں کو تربیت دے گا ۔اے ایس آئی محمد بخش کا تبادلہ کراچی ٹریننگ برانچ میں کردیا گیا ہے۔

کشمورمیں خاتون اور بچی سے ریپ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے اے ایس آئی محمد بخش نے اپنی بیٹی کی جان خطرے میں ڈال کر ملزمان کوایک مقام پربلاکرگرفتارکیا اور شہہ سرخیوں میں جگہ بنائی۔کراچی میں دو ہفتے قبل اے ایس آئی محمدبخش کے اعزازمیں سینٹرل پولیس آفس میں تقریب بھی منعقد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی محمد بخش کا پولیس اہلکاروں کی تربیت کیلیے کراچی تبادلہ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر کوآخری ہفتے میں 4 سالہ بچی کواس کی والدہ کے ہمراہ نوکری کا جھانسہ دے کر کشمور لے جایا گیا جہاں ماں بیٹی کو 3 ملزمان نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔کشمور پولیس نے ماں بیٹی کو بازیاب کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا جن میں ایک ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ محمد بخش کو ستارہ شجاعت اور ان کی بیٹی ریشما کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں