نیول کالونی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک بھائی جاں بحق ،دوسرا زخمی

کوچ ڈرائیور موٹر سائیکلوں کو رگڑتاہوا فرار ہونے کی کوشش کرتا رہا، شہریوں کے جمع ہوتے ہی ڈرائیور کوچ سے اترا اور موقع سے فرار ہوگیا

ہفتہ 11 مئی 2024 17:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) کراچی: شہر قائد کے بلدیہ نیول کالونی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے بلدیہ نیول کالونی میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، ویڈیو میں 2 موٹر سائیکلوں کو کوچ کے نیچے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوچ ڈرائیور موٹر سائیکلوں کو رگڑتاہوا فرار ہونے کی کوشش کرتا رہا، شہریوں کے جمع ہوتے ہی ڈرائیور کوچ سے اترا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق اس ٹریفک حادثے میں ایک بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگی، ٹریفک حادثہ نیول کالونی میں پیش آیا تھا، تیز رفتار کوچ نے سڑک پر 3 سے 4 موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں