کراچی ، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دوملزمان گرفتار

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) رینجرزاور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دوملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز(سندھ)کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رینجرزاور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان عدنان گل عرف کاکو اور نورزمین عرف نوری کو گرفتار کرلیا ،ترجمان کے مطابق مورخہ 24اکتوبر2020ء کو دونوں ملزمان نے مدینہ اسٹینڈرڈپکوان سینٹر فرنٹیئرکالونی میں ڈکیتی کی اور مبلغ 1لاکھ ،97ہزار،300روپے ،تین موبائل فونز گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوگئے ،جس کی ایف آئی آر پیرآباد تھانے میں درج ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں