الشریف فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام موسیٰ لین میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعہ 4 دسمبر 2020 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) اشریف فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام قیوم میڈیکل اینڈ ڈائنگنوسٹک سینٹر کے تعاون سے موسی لائین لیاری میں فری آئی اورمیگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کے مفت آئی چیک اپ کیساتھ مریضوں کا مفت معائنہ اور الڑاسائونڈ سمیت تمام لیب ٹیسٹ مفت کئے گئے۔

(جاری ہے)

ملک کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ اور سابق صدر انجمن آرائیاں انجنیئر محمد پرویز آرائیں نے کیمپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور الشریف فائونڈیشن کی خدمات کو سراہا۔

چیئرمین الشریف فائونڈیشن پرویز اقبال آرائیں کی جانب سے انجنئر محمد پرویز کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔اس موقع پر دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں