دینی مدارس بارے حکومتی بیانیہ تشویش ناک اور نظریہ پاکستان کے برعکس ہے،جماعت اسلامی

ہفتہ 23 جنوری 2021 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2021ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ وقف املاک بل سے لیکر نصاب تعلیم اور دینی مدارس کے حوالے سے حکومتی بیانیہ تشویش ناک اور نظریہ پاکستان کے برعکس ہے۔ انگریز دور میں بھی مدارس کے نظام میں اتنی مداخلت نہیں تھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت بیرونی اشاروں پر وقف املاک بل سے مدارس و مساجد سمیت دینی اداروں کی آزادی کو صلب کرنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

نظریہ پاکستان کی حفاظت اور دینی اداروں کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں امین صوبہ فرید احمد کی قیادت میں ملاقات کرنے والے جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ وفد نے صوبائی امیر کو جمعیت طلبہ عربیہ کی سندھ میں دعوتی ،تعلیمی و تنظیمی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ محمد حسین محنتی نے افراد سازی پر توجہ اور انہیں تحریک اسلامی کا ہر اول دستہ بنانے پر زور دیتے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اور اس میں پڑھنے والے طلبہ ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں