بلدیہ شرقی میں کوئی افسر بے قابو نہیں ہر افسر اپنے قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے فرائض سر انجام دے رہا ہے، میونسپل کمشنر ایسٹ

افسران کے باہمی ربط کی بدولت ہرگزرتے دن کے ساتھ ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات بہتر ہو رہی ہیں، شعیب احمد ملک

منگل 2 مارچ 2021 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک نے کہا ہے کہ بلدیہ شرقی میں بہتری لانے کے حوالے سے تمام محکمہ جات یکجا ہو کر فرائض سر انجام دے رہے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ ضلع شرقی کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے ہر محکمہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے افسران کے کارکردگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ اپنے دائرہ اختیار سے بخوبی واقف ہوں، ضلع شرقی کی بہتری اولین ترجیح ہے ہر قسم کے دباؤ سے آزاد ماحول میں کام سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ایک دوسرے کے مضبوط باہمی ربط کی وجہ سے ضلع شرقی بلدیاتی خدمات کے حوالے سے سر فہرست ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات کے حوالے سے بہتری آرہی ہے، ریونیو جنریشن محکمہ جات میں بہتری لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں جہاں بہتری کی گنجائش ہوگی وہاں بہتری لانے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ یہ درست نہیں ہے کہ بلدیہ شرقی میں کوئی بھی افسر بے قابو ہو کر فرائض سر انجام دے رہا ہے افسران اپنی حدود وقیود سے واقف ہیں اور اسی میں رہتے ہوئے وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنارہے ہیں اگر اس کے مخالف ہوا تو تادیبی کارواء سے قطعی طور پر دریغ نہیں کیا جائیگا،انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع شرقی کی بہتری کیلئے اپنے محکمے کے لحاظ سے خدمات سر انجام دیتے رہیں انہوں نے پی ایس ایل سیزن سکس کے حوالے سے خدمات کی سر انجام دہی پر متعلقہ محکمہ جات کے افسران وعملے کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ضلعی اور بلدیاتی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کامیابی کے ساتھ پی ایس ایل سکس جاری ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں