حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے سینٹ الیکشن میں کھربوں روپوں کی منڈی لگائی گئی،علامہ رضی حسینی

بدھ 3 مارچ 2021 18:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے امیر علامہ رضی حسینی نے کراچی مرکز پر آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ غربت اور خالی خزانے کا رونا رونے والی حکومت اور اپوزیشن نے سینٹ الیکشن میں کھربوں روپوں کی منڈی لگا دی تھی۔ ملک میں ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا۔

ملک کے وزیراعظم کو ملکی معاملات سے زیادہ سینٹ الیکشن میں اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی فکر لاحق تھی، کہ وہ اپنی مرضی یا خرید و فروخت کے سبب کسی اور کو ووٹ نہ دے دیں۔انہوں نے ایک مذہبی سیاسی جماعت کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے کہ اسلامی تشخص اور پاکستان کو مدینے جیسی فلاحی ریاست بنانے کی بات کرنے والی ایک مذہبی جماعت کے بتوں پر دودھ چڑہانے والوں کی حمایت کے اعلان نے قوم کی آنکھوں پر بندھی پٹی اتار دی۔

(جاری ہے)

عرصہ دراز سے ملک پر قابض نام نہاد سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے لئے کرپشن اور لوٹ مار کے خزانے کھول دیے تھے۔ تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے امیر علامہ رضی حسینی نے پریس کانفرنس کے دوران وفد کے شرکائکو بتایا کہ تحریک لبیک پاکستان کی نظر میں سینٹ الیکشن میں کوئی بھی امید وار ایسا نہیں تھا جس کو ووٹ دیا جاتا۔

خائن چور کرپٹ ملک اور ملّت کے دشمنوں کو ووٹ دینے سے بہتر تھا کہ ٹی ایل پی اپنا ووٹ ضائع کردے۔ قوم کی جانب سے ٹی ایل پی کو دیا گیا ووٹ قوم کی امانت ہے۔ٹی ایل پی نیکسی اسلام، پاکستان اور عوام کے دشمن کو ووٹ دے کر عوام کی امانت میں خیانت نہیں کی۔ٹی ایل پی کے مرکز پر آئے وفد کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی حفظہ اللّہ کی قیادت میں امیر المجاہدین حضرت امام خادم حسین رضوی علیہ الرحمہ کے مشن تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور تحفظ ختم نبوت کے لئے میدان عمل میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں