ساوتھ زون پولیس فوڈ ڈیلیوری ملازم کے اقدام قتل کے الزام میں ملوث ایم کیو ایم کارکن کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام

پیر 26 جولائی 2021 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) ساوتھ زون پولیس فوڈ ڈیلیوری ملازم کے اقدام قتل کے الزام میں ملوث ایم کیو ایم کارکن کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام رہی ، تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام ڈیفنس میں فوڈ ڈیلیوری بوائے ندیم کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزم پرائیوٹ گن مین جو کہ ایم کیو ایم پاکستان کا کارکن محبوب کو ساوتھ انویسٹی گیشن پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی ، واضح رہے کہ واقعہ ہفتے کی شام ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کے گھر کے باہر پیش آیا تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ اظہار الحسن کے گن مین محبوب کی تلاش میں تین مقامات پر چھاپے مارے لیکن ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی،پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں ملوث خواجہ اظہار کا ذاتی محافظ اور ایم کیو ایم کا کارکن بھی ہے، تاہم واقعے کی تفتیش جاری ہے،ساو تھ زون پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں