کراچی میں بے روزگار شہری کروڑوں روپے مالیت کی 600موٹرسائیکلوں کا مالک نکل آیا،اثاثوں سے لاعلم ملزم گرفتار

فیصل آبادکے علاقے رشید پارک سے تعلق رکھنے والے شہری محمد سلطان کے نام پر 600موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ نکلیں، ملزم نیشنل ٹیکس نمبر کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے دفتر آیا تھا،ذرائع

منگل 27 جولائی 2021 23:55

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) کراچی میں بے روزگار شہری کروڑوں روپے مالیت کی 600موٹرسائیکلوں کا مالک نکل آیا، اپنے اثاثوں سے لاعلم ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹیکس نمبر کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو دفتر آنے والا شہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا جس کے بعد متعلقہ ادارے نے اس سے ابتدائی پوچھ گچھ کی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آبادکے علاقے رشید پارک سے تعلق رکھنے والے شہری محمد سلطان کے نام پر 600موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ نکلیں۔ محمد سلطان کا کہنا ہے کہ میر ا کوئی کاروبار ہے اور نہ ہی کوئی نوکری، بے روزگار ہونے کے باوجود چار کروڑ مالیت کی موٹر سائیکلیں کیسے خرید سکتا ہوں۔ محمد سلطان کا دعویٰ ہے کہ موٹر سائیکلوں کے شو روم پر ملازمت کرتا رہا ہوں، وہاں میرے شناختی کارڈ کا غلط استعمال کیا گیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں