امیرالمومنین سوئم خلیفہ راشدسیدنا عثمان غنیؓ کو بھی منافقین نے شہید کیا، امیر عبداللہ فاروقی

بدھ 28 جولائی 2021 19:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کے چیئرمین امیر عبداللہ فاروقی نے امیرالمومنین سوئم خلیفہ راشد حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر گلشن اقبال میں اہلحدیث یوتھ فورس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ خلیفہ سوئم سیدنا عثمان غنیؓ کو بھی خلیفہ دوئم سیدنا عمر فاروقؓ کی طرح منافقین و سازشین نے شہید کیا تھا اور اسلام کا شیرازہ بکھیرنے کی ناکام کوشش کی تھی انہوں نے کہا کہ مظلوم مدینہ جامع القرآن داماد رسولؐ سیدنا عثمان غنیؓ کو قرآن پاک کی تلاوت کے دوران بہت درد ناک طریقے سے شہید کیا گیا اجتماع سے علامہ عبدالخالق فریدی، مولانا مرتضیٰ خان رحمانی، قاری امین الرحمن و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ ا جمعین کی جدوجہد اور قربا نیوں کے نتیجے میں دین اسلام تیزی سے پوری دنیا میں پھیل رہا ہے اور منافقین تڑپ رہے ہیں امیر عبداللہ فاروقی نے کہا کہ امیرالمومنین سیدنا عثمان غنیؓ کی سیرت مسلم امہ کیلئے مشعل راہ ہے آپؓ کو نبی کریمؐ کی دو بیٹیوں کے ساتھ نکاح کی وجہ سے ذو ا لنورین یعنی دو نور و ں والا بھی کہا جاتا ہے انہوںنے کہا کہ رسول پاکؐ کے تمام اصحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین ہی فیاض و سخی دل کے مالک تھے مگر سیدنا عثمان غنیؓ ایک ایسی ہستی ہیں کہ جنہیں غنی کالقب ملا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں