غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشنزکو مزیدموثربنایاجائے گا،سلیم رضا

ڈائریکٹرزخود بھی اچانک دورے کریں ہر قسم کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے انہدامی عمل مزید تیز کیا جائے،ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی

جمعرات 29 جولائی 2021 18:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اًتھارٹی محمدسلیم رضا نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشنزکو مزیدموثربنایاجائے گا،ڈائریکٹرزخود بھی اچانک دورے کریں ہر قسم کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے انہدامی عمل مزید تیز کیا جائے جبکہ ڈیمالیشن اسکواڈ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل اورایسٹ کے مختلف علاقوں میں اضافی منزلوں ،پورشنزاوراستعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہرکردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے محمدسلیم رضاکی زیرصدارت کانفرنس ہال کراچی ہیڈکوارٹرمیں تمام ڈسٹرکٹ وسیکشنزڈائریکٹرزکا ایک اہم اجلاس منعقد ہواجس میںغیرقانونی تعمیرات پر انہدامی کارروائیوں سے متعلق پیش کردہ کارکردگی رپورٹس کاجائزہ لیاگیا اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل نے اپنے خطاب میںکہاکہ غیرقانونی اضافی منزلوں اورپورشنزکی تعمیرات کاہرصورت خاتمہ کیاجائے گا ، ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے اندرونی وبیرونی عناصر کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت محکمہ جاتی تادیبی و قانونی اقدامات اٹھائے جائیںگے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور ان پر ہونے والی انہدامی کاروائیوں پر کڑی نظر رکھی جائے ، اس حوالے سے انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز بشمول ویجلینس ڈائریکٹرکو ہدایت دی کہ اچانک دورے کرکے خود سروے کریںتاکہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم کے بہترنتائج اورمقاصد کاحصول یقینی بنایاجاسکے۔ اجلاس میں ایس بی سی اے کے تمام ڈائریکٹرز شریک تھے ۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے محمد سلیم رضا کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لیاقت آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبر 3/913 ، اورپلاٹ نمبر 1/369،پرتیسری منزل اورپلاٹ نمبر 63/1،سی ایریالیاقت آبادپر پانچویں منزل کی آرسی سی چھتوں اور پارٹیشن دیواروں جبکہ پلاٹ نمبر 81عثمانیہ سوسائٹی کی عقبی جانب گرائونڈفلورتادوسری منزل کی تعمیرات اور تیسری منزل کومنہدم کردیا۔

دریں اثناء ڈیمالیشن ٹیم نے نارتھ ناظم آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر A-452،بلاک -''J''،پر گرائونڈاورپہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پر تعمیرات ،دوسری منزل کی دیواروں اور آرسی سی کالمزکومنہدم اور پلاٹ نمبر D-9،بلاک ''A''،پردیواروں ،آرسی سی کالمز کومنہدم اوراحاطے کوسربمہرکردیاگیا ۔پاپوشنگرناظم آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبر9/44،سب بلاک 5-A،پر تیسری منزل کی آرسی سی چھت وکالمزکومنہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر 14/2،سب بلاک 5-E،پر تیسری منزل پر انہدامی عمل جاری ہے اس دوران چندشرپسندعناصر نے انہدامی کارروائی کو روکنے کے لئے ہنگامہ آرائی کرکے نقص امن کی کوشش کی تاہم وہاں موجود پولیس فورس نے انہیں ناکام بناتے ہوئے حالات کوقابومیں کرلیااورعملے کی جانب سے انہدامی عمل کوجاری رکھاگیا جبکہ اس سلسلے میں ایس بی سی اے کے متعلقہ افسر کی مدعیت میں تھانہ پاپوشنگر میں مذکورہ پلاٹ مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے۔

گلبرگ ٹائون کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبر R-1306،بلاک 2،پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروںاورکالمز،R-57،بلاک 2،پر تیسری منزل کو جزوی طور پر منہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر R-1267،بلاک 2،پر غیرقانونی دکانوں کے رولنگ شٹرز کو ہٹادیاگیا۔ مزید براں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے جمشید ٹائون میںڈیمالیشن ٹیم نے پلاٹ نمبرD-37ا،اسٹریٹ نمبر19-D،محمودآباد نمبر 5،پر تیسری منزل کی آرسی سی چھت اورپلاٹ نمبر 91-H،بلاک 6پی ای سی ایچ ایس پر دوسری منزل کی پارٹیشن دیواروںاورآرسی سی کالمزکومنہدم کردیاگیا۔

جبکہ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ لیاری اورسینٹرل میں ڈیمالیشن اسکواڈ کی مزید انہدامی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔ مذکورہ بالاانہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئیں جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کے لئے ایس بی سی اے پولیس فورس سمیت علاقہ پولیس کی نفری بھی ان کے ہمراہ وہاں موجودتھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں