انتہا پسندی کا قلع قمع اور ملک کی تعمیر وترقی کیلئے مثبت کردارادا کرتے رہیںگے، ثروت اعجاز قادری

بدھ 22 ستمبر 2021 23:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کا قلع قمع اور ملک کی تعمیر وترقی کیلئے مثبت کردارادا کرتے رہینگے ، دو قومی نظریہ کے مخالف آج دو قومی نظریہ کو تسلیم کررہے ہیں ،اعلیٰ حضرت اما م احمد رضا دو قومی نظریہ کے پاسبان ہیں اور دوقومی نظریہ کے خالق مجدد الف ثانی ہیں ،ہمارے اسلاف نے ہمیشہ حق وسچ کا پرچم بلند اور انتہاپسندی کی مذمت کی ہے ،ملک بھر میں یوم رضا وشہداء کانفرنس کا انعقاد کیا جائے ،ملک بھر میں یوم رضاوشہداکانفرنس منعقد کرکے اسلام دشمن قوتوں کے خلاف شعور اجاگر کیا جائے ،صفر کے مہینے میں دہشتگردوں نے ہمارے بانی وقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کو اس لئے شہید کیا کہ آپ انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف ٹھوس چٹان تھے ،عشق ومحبت ؐ کی نشانی اعلیٰ حضرت اور مشن اعلیٰ حضرت کے پاسبان شہید محمد سلیم قادری کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کارکنان یوم رضا وشہداء کانفرنس کے انعقاد کو یقینی بنائیں ،تنظیمی کام کو تیز کرنے کیلئے مرکز اہلسنت کی پالیسی کے مطابق کام کریں ،کشمیر سے بھارت کے تسلط کو ختم کرنے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ،کشمیریوں کی حمایت اور ان کا ساتھ دینا ہمارا ایمانی ،اخلاقی اور سیاسی فرض ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،اعلیٰ حضرت اما احمد رضا فاضل بریلوی نے قلم کی طاقت سے اسلام دشمن قوتوں کا سر قلم کیا ،اسلام کا تحفظ کرتے ہوئے اسلام دشمن ہر فتنے کا مقابلہ کیا ،انہوں کا کہنا تھا کہ علماء ومشائخ امن وسلامتی اور اتحاد ویکجہتی بھائی چارگی کوفروغ دیں،حکومت معاشی استحکام اور غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے ملی اقدامات کریں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں