یوٹیلیٹی اسٹورز کے بعد گھی اوپن مارکیٹ میں 38 روپے فی کلو مہنگا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) یوٹیلیٹی اسٹورز کے بعداوپن مارکیٹ میں بھی گھی 38روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا، قیمت 361 روپے سے بڑھ کر 399 روپے کلوتک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان روز بروز بڑھ رہا ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خورو نوش، بجلی کیساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یوٹیلیٹی اسٹورز کے بعد اوپن مارکیٹ میں گھی و خوردنی تیل مہنگا کر دیا گیا ہے، درجہ دوم کا گھی 5 روپے فی کلو تک مہنگا کردیا گیا ہے، درجہ دوم کا گھی 325 روپے سے مہنگا کرکے 330 روپے کلو کردیا گیا، درجہ دوم کا کونگ آئل 15 روپے لٹر تک مہنگا کیا گیا، درجہ دوم کا خوردنی تیل 325 روپے سے مہنگا کرکے 340 روپے فی لیٹر کردیا گیا۔مختلف کمپنیوں اور برانڈز کی جانب سے درجہ اول کا گھی 38 روپے کلو تک مہنگا کیا گیا، قیمت 361 روپے سے مہنگا ہو کر 399 روپے کلو ہو گئی ہے، خوردنی تیل 48 روپے لٹر تک مہنگا کیا گیا، قیمت 361 روپے سے بڑھا کر 409 روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں