کراچی ، چھت سے گرنے کے پراسرار واقعے میںلڑکی جاں بحق

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) اورنگی ٹان میں چھت سے گرنے کے پراسرار واقعے میںلڑکی جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدوداورنگی ٹان نیشنل کوچ بس اڈے کے قریب گھر کی چھت سے گر کرلڑکی جاں بحق ہوگئیں جن کی لاش کو عباسی اسپتال پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

متوفیہ کی شناخت 15 سالہ شیبا دختر رضا کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش اور گھروالوں کے بیان کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے تاہم اس حوالے سے معلومات لی جارہی ہیں۔ لڑکی طالبہ تھی اور میڈیکل رپورٹ کے بعدمزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں