نیوکراچی صنعتی ایریا میں دھاگا بنانے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں کا قیمتی سامان جل کرخاکستر

منگل 7 دسمبر 2021 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) نیو کراچی صنعتی ایریا میں دھاگا بنانے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔نیو کراچی صنعتی ایریا میں واقع دھاگا بنانیکی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

فائربریگیڈ کی 7گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔جبکہ فیکٹری میں آگ بجھانے کا کوئی انتظام موجود نہیں تھا۔اس لئے ریسکیو حکام کو آگ بجھانے کیلئے فیکٹری کی دیواریں توڑنا پڑی۔اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا تاہم بڑا مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں اوپر تلے آگ لگنے کے متعدد مختلف واقعات رونما ہوئے تھے جن کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں