نیو سبزی منڈی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کیخلا ف تاجروں کا احتجاج

اے آئی جی کراچی پولیس لوٹ مار کی وارداتوں کا فوری نوٹس لیں ۔ حاجی عظیم خان

اتوار 12 مئی 2024 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) نیو سبزی منڈی اور اطراف میں ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں ڈاکو دن دھاڑے تاجروں کو لوٹ کر با آسانی فرار ہو جاتے ہیں تاجروں نے پولیس کی جانب سے لوٹ مار کی وار داتوں پر قابو نہ پانے پر شدید احتجاج کیا ہے اس سلسلے میں انجمن ہول سیل ویجی ٹیبل ویلفیئر فیڈریشن کے چیئر مین حاجی عظیم خان و دیگر عہدیداران نے احتجاجی اجلا س میں اے آئی جی کراچی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس گشت اور چوکیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاجر برادری عدم تحفظ کا شکا ر ہے ڈاکو سبزی منڈی اور اطراف میں تاجروں اور خریداری کے لیے آنے والے افراد کو لوٹ لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئیں ہیںکوئی پرسان حال نہیں ہے ہمارے مسائل حل نہ کیے گئے تو تاجر سپر ہائی وے پر دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سبزی منڈی حکومتی ریونیو جنریشن کا اہم ذریعہ ہے تاجر کروڑوں روپے ٹیکسز دینے کے باوجود عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں