ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو متفقہ طور پر ایم کیو ایم پاکستان کا چیئرمین منتخب کردیا گیا

اتوار 12 مئی 2024 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں سابق کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو متفقہ طور پر ایم کیو ایم پاکستان کا چیئرمین منتخب کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کے مطابق کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پاکستان ہاؤس میں مرکزی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائمخانی، فیصل سبزواری، امین الحق اور رضوان بابر نے شرکت کی۔

ترجمان ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں مرکزی کمیٹی نے متفقہ طور پہ سابق کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا چیئرمین منتخب کیا،اجلاس میں مرکزی کمیٹی کی تنظیمی اور سیاسی امور پہ معاونت کے لیے اعلیٰ سطحی مرکزی کونسل کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے ارکان کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں