برطرف پولیس اہلکار نور یوپی کے اطراف پتھاروں سے بھتہ وصول کرنے لگا

برطرف اہلکار نور کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، بھتہ کی مدمیںجو دکانداروں سے لئے ہیں وہ واپس کرائے جائیں،حافظ اسامہ

اتوار 12 مئی 2024 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) نارتھ کراچی یوتھ کے سربراہ حافظ اسامہ نقشبندی ، ممبر پیس کمیٹی ضلع وسطی عمیر اکبر عطاری ، رہنماء تحریک لبیک عبداللہ قادری و دیگر نے کہاہے کہ عوام ڈکیتوں کے ساتھ ساتھ پولیس کے برطرف اہلکاروں کی بدمعاشی سے بھی تنگ آگئے ہیں،سندھ پولیس کی اعلیٰ قیادت نوکری سے برطرف اہلکاروں کی بدمعاشی روکنے میں ناکام ہوگئی ہے، نیو کراچی سے برطرف پولیس اہلکار نور یوپی کے اطراف پتھاروں سے بھتہ وصول کرنے لگا، عوام اور دکانداروں سے ہزاروں روپے ادھار لے کر ہڑپ کر گیا، حافظ اسامہ نقشبندی ، ممبر پیس کمیٹی ضلع وسطی عمیر اکبر عطاری و دیگر نے آئی جی سندھ، گورنر سندھ ، ڈی جی رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ برطرف اہلکار نور کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، ہزاروں روپے جو دکانداروں سے لئے ہیں وہ واپس کرائے جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں