v شارع فیصل پر ٹریفک حادثے میں3 افراد جاں بحق ، ایک شخص زخمی

اتوار 16 جنوری 2022 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) شارع فیصل پر ٹریفک حادثے میں3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، جبکہ سٹیل ٹاؤن سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بہادرآباد تھانے کی حدود شارع فیصل کارساز کے قریب تیز رفتاری کے باعث تین گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئیں، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق اسپتال متوفین کی شناخت ارتضیٰ اور رافع کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت نہ ہوسکی، پولیس کے مطابق حادثے میں گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور کچھ دیر تک ٹریفک کی روانی بھی معطل رہی، تاہم ٹریفک پولیس نے گاڑیاں ہٹانے کے بعد ٹریفک کو بحال کرادیا۔

(جاری ہے)

ادھر اسٹیل ٹاؤن کے علاقے قائداعظم پارک کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی اس اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق اسپتال میں متوفی کی شناخت 50 سالہ افتخار ولد غلام مصطفی کے نام سے ہوئی جسم پر بظاہر چوٹ کا کوئی نشان نہیں واقعہ طعی موت معلوم ہوتا ہے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

اس کے علاوہ لانڈھی کے علاقے لانڈھی نمبر چھ بسمہ اللہ مسجد کے قرین نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخس جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو کارروائی کے لئے جناح اسپتال لایا گیا، جہاں متوفی کی شناخت 50 سالہ عبدالکریم ولد ساہی ڈنو کے نام سے ہوئی ہے، متوفی اسی علاقے کا رہائشی اور حادثے کے وقت سڑک عبور کررہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آگیا، تاہم پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں