پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا، ملک میں نظام مصطفی کانفاذ نہ کرکے اللہ تعالیٰ سے عہد توڑاہے،پروفیسر مظہر سعید کاظمی

بدھ 18 مئی 2022 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیرصاحبزادہ پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی،جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی نائب امیر حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ جن جن حکومتوں نے آئی ایم ایف سے سودی قرض لیکرپاکستان کومعاشی تباہی کے دہانے پرپہنچانے اورملک میں سودی نظام جاری رکھ کر’’اللہ تعالیٰ سے اعلان جنگ کرنے کا عمل کیا ہے ایسے تمام لوگ شب توبہ مقررکرکے اللہ کی بارگاہ میں توبہ کریں، تاکہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو آزمائشوں میں سرخروفرمائے۔

(جاری ہے)

ملک میں شدیدگرمی، پانی ،بجلی اورمعاشی بحران ہے رہنماؤں نے ملک بھر کے علماء،خطباء سے اپیل کی کہ ہے کہ وہ بارش کیلئے نمازاستسقاء کا اہتمام کریں۔جن آستانوں میں شب جمعہ کی محفلیں ہوتی ہیں سب دعاؤں کااہتمام کریں۔علامہ سید مظہر سعید کاظمی اورحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھالیکن ملک میں نظام مصطفی کانفاذ نہ کرکے اللہ تعالیٰ سے عہد توڑاہے اورشہداء کے خون سے بے وفائی کی ہے علماء ومشائخ پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے اورنظام مصطفی کے نفاذ کیلئے عملی جدوجہد کریں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں