وزیراعلیٰ سندھ کی ورلڈ اکنامک فورم کے شرکاء کو صوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش

منگل 24 مئی 2022 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سوئزلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کی جہاں کراچی کونسل آف فارن ریلیشنز اور سوئز۔ایشیا چمبر آف کامرس نے پاکستان پویلین قائم کیا ہے ،کانفرنس میں پاکستان پویلین نے سندھ حکومت کا اپنا اسٹال قائم کیا ہے جبکہ اسٹال میں سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہاں وزیراعلٰی ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے بہتر مواقع ہیں۔ انہوں نے فورم کے شرکاء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں اور سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کرتی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سرمایہ کاروں کو سندھ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہ دنیا کا ساتواں بڑا شہر کراچی بہترین بندرگاہ پر واقع ہے جہاں صنعتکاروں کو راء مٹیریل کی درآمد و برآمد کی بہتر سہولیات موجود ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں