آرٹس کونسل کراچی میں فیض احمدفیض کی بیٹی منیزہ ہاشمی کی کتا ب کی تقریب رونما ئی

ہفتہ 28 مئی 2022 21:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں معروف شاعرفیض احمدفیض کی بیٹی منیزہ ہاشمی کی کتاب " کنورسیشن ود مائی فادر"کی رونمائی حسینہ معین ہال میں ہوئی ،تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، فیض احمد فیض کی صاحبزادی منیزہ ہاشمی، سلیمہ ہاشمی، زہرا نگاہ، مہتاب اکبر راشدی، غازی صلاح الدین، ارشد محمود کے علاوہ فیض صاحب کے مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض سمیرا خلیل نے انجام دیئے ۔

(جاری ہے)

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاہے کہ فیض احمد فیض کی یادیں آج بھی آرٹس کونسل کی درودیوار میں موجود ہیں، اس کی بنیادوں میں ان کا بہت بڑا کردار ہے، وہ تین سال تک آرٹس کونسل کے وائس پریذیڈنٹ بھی رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فیض صاحب نے پاکستان میں کلچرکے بڑے ادارے بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ،چاہے وہ پی این سی اسلام آباد ہو یا لاہور آرٹس کونسل ، پاکستان میں سندھی، بلوچی، پختون، پنجابی، سرائیکی اور دیگر زبانوں کے لوگ فیض احمد فیض کو اپنا آئیڈیل سمجھتے تھے اور آج بھی مانتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں