نجی سکینڈری اور او لیول اسکولوں میں طلبہ کو اردو اور سندھی زبان کی تعلیم نہ دیئے جانے کا نوٹس

ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نیسندھی اور اردو کے ماہر اساتذہ سے تدریس نہ دلوانے والے اسکولوں کے خلاف کاررائی کا عندیہ دیدیا

جمعرات 18 اگست 2022 21:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2022ء) ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے نجی سکینڈری اور او لیول اسکولوں میں طلبہ کو اردو اور سندھی زبان کی تعلیم نہ دیئے جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سندھی اور اردو کے ماہر اساتذہ سے تدریس نہ دلوانے والے اسکولوں کے خلاف کاررائی کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفعیہ جاوید نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اردو اور سندھی زبان کو باقائدہ ایک مضمون کی حیثیت سے اپنے تعلیمی اداروں میں پڑھائیں اور اس کے لئے تربیت یافتہ اردو اورسندھی زبان کے اساتذہ مقرر کریں ۔

واضح رہے کہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی شق میں سندھی زبان کی تعلیم کو لازم قرار دیا گیا ہے اسی طرح سندھ ٹیچنگ ایکٹ1972کے تحت اسکولوں میں سندھی زبان کی تعلیم دی جانا لازمی ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفعیہ جاویدنے اس ضمن میں تمام سکینڈری اور او لیول اسکولوں کی انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ ہے کہ وہ اپنے تعلیمی اداروں میں اردو اور سندھی زبانکی تعلیم کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ایسے نجی اسکولوں ککے خلاف قانو ن کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں