کرسچن کمیونٹی کے 7رکنی وفدکا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرزسندھ کا دورہ

قیامِ پاکستان سے آج تک کرسچن کمیونٹی کی ہر شعبہ زندگی میں نمایاں خدمات ہیں،ڈی جی رینجرزسندھ

جمعرات 26 اکتوبر 2023 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2023ء) کرسچن کمیونٹی کے 7 رکنی وفدکے ارکان نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرزسندھ کا دورہ کیا۔وفد کیتھولک، پروٹیسٹنٹ اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سربراہان اور افراد پر مشتمل تھا۔

(جاری ہے)

وفد کے سربراہان مشتاق مٹو(چیئرمین آف انٹرنیشنل مناریٹی الائنس اینڈفوکل پرسن آف کرسچن کمیونٹی)، بشپ بینی ماریو ٹرینوس(آرچ بشپ آف کراچی)اور دیگر وفد کے ارکان نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص سے ملاقات کی۔

اس مو قع پرڈی جی رینجرز نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے آج تک کرسچن کمیونٹی کی ہر شعبہ زندگی میں نمایاں خدمات ہیں خصوصا صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں کرسچن کمیونٹی کا کردار قابل ستائش ہے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہم سب نے مل جل کر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ کرسچن کمیونٹی کے سربراہان نے پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سے شہر میں امن و امان اور اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کے دوران سیکیورٹی اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں