ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھنے والے اپناقبلہ درست کرلیں،علامہ اورنگزیب فاروقی

اعلیٰ حکام اہلسنّت کارکنان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کانوٹس لیں ،علامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمد حنفی

ہفتہ 11 مئی 2024 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے اہلسنّت والجماعت حلقہ بلال ؓ شریف آباد کے سینرنائب صدر بھائی فیاض کی بہیمانہ قتل اورشہرقائدمیں اہلسنّت ذمہ داران وکارکنان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ ،قاتلوںکی عدم گرفتاری ،انہیںکھلی چھوٹ دیے جانے اوررہنمائوںکو سکیورٹی فراہم نہ کیے جانے پر شدیدمذمت کرتے ہوئے اہلسنّت والجماعت کے مرکزی صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی نے صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی،،ترجمان کراچی مولاناعمرمعاویہ،مولاناشکیل فاروقی،امیرفضل خالق،مفتی سیف الرحمن عباسی،قاری عبدالوہاب،محمدکامران،مولاناعبدالرافع ،مولاناحمیداحمد و دیگررہنمائوں نے کہاکہ کراچی میںقانون نافذکرنے والے اداروںنے بڑی مشکلات اورقربانیوںکے بعدامن کاقیام ممکن بنایالیکن شہرقائدکے دشمنوںکویہاںکاامن راس نہیںآرہااوروہ اپنے بیرونی واندرونی آقائوںکے اشارے پرکراچی کاامن تباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں، ہمارے ذمہ داران اورکارکنان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ میںایرانی نمک خوارملوث ہیں،اندرون وبیرون ملک تمام اداروںاورایجنسیزکومعلوم ہے کہ اہلسنّت والجماعت پاکستان ایک انتہائی پرامن اورقانون پسندجماعت ہے،ہماری امن پسندی کی گواہی ہرفرداورادارہ دیتاہے اس کے باوجودہمیںمسلسل ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایاجارہاہے،حکومت سمیت تمام ادارے اہلسنّت کارکنان کے قاتلوںکی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائیں،ہمارے فریق مخالف کے علاقوںمیںٹارگٹڈآپریشن کیے جائیں،ہمارے قاتل وہاںچھپے ہوئے ہیں،ہمارے تمام اہم ذمہ داران کوفوری سکیورٹی فراہم کیے جائیں،ہم نے ہمیشہ لاشیںاٹھانے کے باوجودامن پسندی کاثبوت دیا،یہ شہراورملک ہماراہے اورہم یہاںلاء اینڈآرڈرکاکوئی مسئلہ پیداکرنانہیںچاہتے،ہمارامطالبہ ہے کہ فوری طورپراہلسنّت رہنمائوںکوفول پروف سکیورٹی فراہم اورقاتلوںکوگرفتارکیے جائیںبصورت دیگرہم اپنے تحفظ کیلئے احتجاجی مظاہروںسمیت تمام قانونی راستے اپنانے پرمجبورہوجائیںگے اورہمیںکوئی بھی اپنے آئینی وقانونی حقوق کے حصول سے نہیںروک سکتا،ملک بھرمیںاہم مذہبی وقومی شخصیات کوفول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیںعلامہ رب نوازحنفی نے کہاں کہ کوئی مجھے بتائے اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ اگرکسی تنظیم کے ذمہ داران کی جانوںکوخطرہ ہے تووہ اہلسنّت والجماعت پاکستان ہے، ماضی میںبھی درجنوںکے حساب سے ہمارے مرکزی،صوبائی،ڈویژنل،علاقائی ذمہ داران کے ساتھ ساتھ ہزاروںکارکنان دہشت گردوںکے ہاتھوںموت کے گھاٹاتاردیے گئے،اس وقت مرکزی صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی سمیت دیگرقائدین وذمہ داران سرکاری سکیورٹی سے محروم ہیں، وفاقی وزارت داخلہ سے ہمارامطالبہ ہے کہ علامہ اورنگزیب فاروقی سمیت اہلسنّت والجماعت کے قائدین وذمہ داران کوفوری فول پروف سکیورٹی فراہم کیے جائیں،بصورت دیگراگرقائدین کوکسی قسم کاکوئی نقصان پہنچاتواس کی ذمہ داری وزیراعلیٰ سندھ،گونرسندھ آئی جی سندھ سمیت وفاقی اورصوبائی حکومتوںپرعائدہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں