شہر کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ،رکن سندھ اسمبلی سلیم بلوچ

ہفتہ 11 مئی 2024 21:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) رکن سندھ اسمبلی محمد سلیم بلوچ نے کہا ہے کہ شہر کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے رئیس بھٹو کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد کے ارکان نے انھیں بتایا کہ ضلع ملیر، ابراہیم حیدری، گڈاپ، مراد میمن اور ضلع غربی و کیماڑی کے علاقوں میں پینے کے پانی کا شدید بحران ہے حکومت سندھ کی ہدایت پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کراچی نے کروڑوں روپے کی لاگت سے ان علاقوں میں 60 سے زائد فلٹر پلانٹ لگائے تھے لیکن ان میں سے 30 پلانٹ گزشتہ دو سال سے بند پڑے ہیں اور غریب عوام پینے کے پانی سے محروم ہیں انھوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کراچی اور ان پلانٹوں کی مینٹیننس کرنے والی کمپنی کی ملی بھگت سے بوگس بل بنائے جا رہے ہیں لیکن ان پلانٹوں کو چلانے کیلئے ایگزیکٹو انجینئر آپریشن مینٹیننس فضل سومرو کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں سلیم بلوچ نے وفد کو یقین دلایا کہ پلانٹوں کو آپریشنل کرنے کیلئے وزیراعلی سندھ کو صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں