رواں سال کراچی سے تقریبا ڈیڑھ ہزار بچوں کے اغوا یا پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کا انکشاف

بدھ 13 دسمبر 2023 21:55

رواں سال کراچی سے تقریبا ڈیڑھ ہزار بچوں کے اغوا یا پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کا انکشاف
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2023ء) رواں سال کراچی سے تقریبا ڈیڑھ ہزار بچوں کے اغوا یا پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا، گزشتہ تین میں چار سو بچے اغوا اور لاپتا ہوئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں دیگرسنگین جرائم کی طرح بچوں کے اغوا اور پر اسرار طور پر لاپتا ہونے کے واقعات میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک غیرسرکاری تنظیم کی رپورٹ میں بتایا گیا رواں سال شہر بھر سے تقریبا ڈیڑھ ہزار بچے اغوا یا پراسرار طور پر لاپتا ہوچکے ہیں، جس میں ڈھائی سو سے زائد بچوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا، جن میں دو سو لڑکے اور پچاس سے زائد بچیاں شامل ہیں۔گزشتہ تین میں چار سو بچے اغوا اور لاپتا ہوئے، سب سے زیادہ ستمبر میں ایک سو پینسٹھ بچے اغوا ہوئے۔اس کے علاوہ جنوری میں اٹھانوے، فروری میں ایک سو بارہ ، مارچ میں پچاسی ، اپریل میں اڑتالیس، مئی میں اکیانوے بچے اغوا یا لاپتا ہوئے۔اسی طرح جون میں ایک سو بتیس، جولائی ایک سوبائیس،، اگست ایک سو چونسٹھ ، اکتوبر میں ایک سو تیس جبکہ نومبر میں سو کیسز رپورٹ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں