ماہ رمضان المبارک گراں فروشوں کے خلاف حکومت انتظامیہ کی کارروائیاں جاری

06گراں فروشوںپر 8لاکھ 72 بزار روپے سے زائد جرمانہ ایک دکان سیل،454 مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں

جمعرات 28 مارچ 2024 15:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) حکومت سندھ کی ہدایت پر کراچی انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان المبار ک کے موقع پر گراں فروشوں کے خلاف شروع کی گئی مہم جاری ہے۔ کمشنرکراچی محمد سلیم راجپوت نے مہم کو موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔انھوں نے کہاکہ مجسٹریٹس ہر علاقہ میں قیمتیں چیک کریں اور سرکاری نرخ کو سختی سے نافذ کریں۔

انھوں نے بیورو آف سپلائی اور دیگر متعلقہ افسران کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز 106 گراں فروشوں پر 8لاکھ 72 بزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ایک گراں فروش کی دکان سیل کی گئی ضلع غربی میں دکان سیل کی گئی ۔ مجموعی طور پر شہر میں 454مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں۔ضلع جنوبی میں39گراں فروشوں پر3لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،شرقی ضلع میں11گراں فروشوں پر ایک لاکھ 3ہزار روپے، غربی میں 11 گراں فروشوں پر 69ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا، وسطی میں 23 گراں فروشوں پر 2 لاکھ 11 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا ۔ ملیر میں 9 گراں فروشوں پر 47 ہزار روپے، کورنگی میں 6 گراں فروشوں پر 45 ہزار، کیماڑی میں7 گراں فروشوں پر 27 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں