گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات

ملک میں جمہوریت کے فروغ ، آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالا دستی کے لئے وکلاء نے نمایاں کردار ادا کیا ہے، گورنر سندھ

جمعرات 28 مارچ 2024 16:02

گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی، وفد کی قیادت کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ کررہے تھے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ انصاف کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے وکلاء کا اہم کردار ہے، جبکہ ملک میں جمہوریت کے فروغ ، آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالا دستی کے لئے وکلاء نے نمایاں کردار ادا کیا ہے، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں