بجٹ میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ڈیوٹیز میں ردوبدل کا امکان

نئے مالی سال کے بجٹ کیلئے مختلف ٹیکس تجاویز پر کام جاری

جمعرات 28 مارچ 2024 16:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) نئے مالی سال کے بجٹ کیلئے مختلف ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے۔ بجٹ میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ڈیوٹیز میں ردوبدل کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پیٹرولیم مصنوعات اور فاسل فیول پر 20 سے 30 روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگانے کی بھی تجویز آگئی، مقصد مصنوعات کی کھپت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ کاربن لیوی ماحولیاتی آلودگی سے بچا کیلئے عائد کی جاتی ہے، کاربن لیوی سے حاصل کردہ ریونیو وفاقی حکومت استعمال کر سکے گی۔ یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر پہلے سے 60 روپے لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد ہے، آئی ایم ایف نے ہیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں