دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصر حسین شاہ

جمعہ 19 اپریل 2024 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) صوبائی وزیر ترقیات و منصوبابندی سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس منصوبے کو دوسرے منصوبوں کے ساتھ ایس آئی ایف سی (SIFC) کے ذریعے ترجیح دی جائے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت موٹروے کی تکمیل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

سکھر حیدرآبا موٹروے کو وفاقی بجٹ میں ترجیح دی جائے یا پھر سی پیک کے ذریعے اسے مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

ویزر ترقیات صوبہ سندھ بلکہ ملکی معیشت کے استحکام اور ترسیلات کی مد میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے ملک و صوبہ سندھ کی خوشحالی میں بھی اضافہ ہوگا۔ وزیر منصوبابندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ یہ موٹروے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ افغانستان اور چین کے ممالک کو بھی لاتا ہے، اس کے ساتھ گوادر کی بندرگاہوں کیلئے بھی تجارتی راہدارایوں کا ذریعہ بھی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ انتہائی اہمیت کا حامل یہ منصوبہ ملکی ترسیلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں