اورنگی ٹائون کو سرسبز و شاداب بنانا اور اسکی تعمیرو ترقی میرا خواب ہے، حاجی جمیل ضیاء

جمعرات 2 مئی 2024 19:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) پیپلز پارٹی پی ایس95کے صدر و ٹاون چیئرمین اورنگی حاجی جمیل ضیا نے کہا ہے کہ اورنگی کی تعمیروترقی اورسرسبزوشاداب بنانا میراخواب ہے اور اس خواب کو پورا کرنے کے لیئے دن رات جدوجہد کررہا ہوں، اورنگی ٹاون کی تعمیروترقی اولین ترجیح ہے یہاں کی عوام کے مسائل حل کرونگا عوام کو گھر کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہیں حلقے کے عوام کودرپیش مسائل پرگہری نظرہے خاص طورپر دیہی علاقوں میں تعلیم وصحت اور پینے کے صاف پانی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کوممکن بنایاجائیگا، ان خیالات کااظہارا نہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، حاجی جمیل ضیا نے کہا کہ اپنے حلقے کے عوام کے لئے میرے دفتر اور گھر کے دروازے ہروقت کھلے ہیں میرے حلقے کا ہر ووٹر سپورٹر سرآنکھوں پر ہے یہ عزت اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اورعوام کے تعاون سے ملی ہے، میری زندگی کا مقصد اور آئندہ کی سیاست اورنگی کے لئے ہے اسی لیے عوام کے درمیان موجود ہوں، پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کی بنیاد ہی عوامی خدمت ہے ہمارے قائدین نے ہمیشہ لوگوں کی مدد کرنے اوران کے ہر مسئلے کو جنگی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات دیئے، عوام کی خدمت کا جذبہ پیپلز پارٹی کے جیالوں میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہے ، پیپلز پارٹی سندھ کی تعمیر وترقی کے لیئے مختلف چھوٹے اور بڑے منصوبوں پر کام کررہی ہے جس سے سندھ کی عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا اور لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی آئیگی، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی انفرادی حیثیت میں علاقے کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئیں گے،عوام کو یقین دلاتا ہوں انہیں تنہا نہیں چھوڑوںگا،میرا ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام سے تعلق اور رابطہ مزید مضبوط ہورہاہے ، اورنگی ٹاون میں پینے کے پانی کی فراہمی، سڑکوں کی استرکاری، سیوریج لائنز کی مرمت سمیت دیگر مسائل کو مستقبل بنیادوں پر ختم کرنا چاہتا ہوں، اورنگی ٹاون میں ایشیا کی سب سے بڑی اور قدیم کچی آبادی ہے وہاں کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیئے اقدامات کررہے ہیں، اورنگی ٹاون کو کراچی کا خوبصورت ترین ٹاون بناوں گا ایسا ٹاون بناوں گہ کراچی کے ہر علاقے سے لوگ اورنگی ٹاون میں تفریح کے لیئے آئیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں