-آئی جی سندھ کی زیرصدارت چینی باشندوں کے حفاظتی انتظامات سے متعلق اعلٰی سطح کا اجلاس

جمعہ 19 اپریل 2024 20:35

iکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت چینی باشندوں کے حفاظتی انتظامات سے متعلق اعلٰی سطح کا اجلاس۔اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈشنل آئی جیز کراچی،محکمہ انسداددہشت گردی،ڈی آئی جیز,اسپیشل برانچ،سی پیک،ایس پی فارنرز سیکیورٹی سیل سمیت دیگر سینئر پولیس افسران شریک ہوئے۔

جبکہ حیدرآباد، سکھر،لاڑکانہ،میرپور خاص اور شہید بینظیرآباد رینج کے ڈی آئی جیز نے زریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔آئی جی سندھ نے ہدایت کی کیمحکمہ اسپیشل برانچ میں چائنیز کی سیکورٹی کے حوالے سے علیحدہ شعبہ قائم کیا جائے۔چائنیز کی سیکورٹی سے متعلق شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کریں۔سندھ حکومت کی غیرملکیوں سے متعلق جاری کردہ ایس او پی پرعمل درآمدیقنی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

متعلقہ افسران سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کریں۔تمام افسران غیر ملکیوں کی سیکورٹی اقدامات کا دوبارہ جائزہ لیں۔سیکیورٹی جائزہ رپورٹ 3 دن کے اندر ارسال کی جائے۔اجلاس میں کراچی کے ضلع لانڈھی کے علاقے مانسرہ کالونی میں غیرملکیوں پر ہونے والے خودکش حملہ سے متعلق تفصیلات پر گفتگوکی گئی۔جبکہ صوبے میں موجود چائنیز سمیت دیگرغیرملکیوں مہمانوں کی حفاظت سے متعلق مختلف منصوبوں پر تفصیلی گفتگوبھی کی گئی۔

پولیس کی حکمت عملی اور اہلکاروں کی دلیری نے لانڈھی میں ہونے والا حملہ ناکام بنایا۔الحمداللہ حملے میں تمام غیرملکی محفوظ رہے۔چائنیزسمیت دیگر غیرملکیوں کی حفاظت کے حوالے سے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ آئی۔ پولیس اور سیکورٹی ادارے ہروقت چاک وچوبند ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں