مرکزی مسلم لیگ کے تحت شہدائے غزہ کانفرنس (کل) ہوگی

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت شہدائے غزہ کانفرنس کل ہوگی۔شہدائے غزہ کانفرنس آج سہہ پہر4بجے شاہراہ قائدین پر منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس میں شہدائے غزہ کا غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کیا جائیگا۔اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔کانفرنس میں مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدرفیصل ندیم ،کراچی کے صدراحمدندیم اعوان سمیت سیاسی و مذہبی رہنما اور فلسطینی نمائندے بھی خطاب کریں گے۔

شہدائے غزہ کانفرنس میں شہر بھر سے لاکھوں افراد فیملی سمیت شریک ہوکر اہل غزہ سے یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔شہدائے غزہ کانفرنس کے سلسلے میں کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر دل رنجیدہ ہے۔

(جاری ہے)

عالم اسلام کی اہل فلسطین سے بیرخی قابل افسوس ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ مسئلہ فلسطین پر شروع دن سے ہی غزہ کے معصوموں کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرتی آئی ہے ۔

ہم نیاہل فلسطین سے اظہار یکجہتی اور ان کی آواز دنیا تک پہنچانے کیلییاحتجاجی مظاہرے ،ریلیاں اوربڑے بڑے پروگرامات منعقد کیے۔اورہر مکتبہ فکر کے علما کی مظبوط آواز دنیا تک پہنچانے کیلیے علما کنونشن جیسے پروگرامات کاانعقاد کیا۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہمیشہ اہل غزہ کے ساتھ کھڑی رہے گی۔احمدندیم اعوان نے اہل کراچی سے اپیل کی کہ آج ہونے والی شہدائے غزہ کانفرنس میں فیملی سمیت بروقت شرکت کرکیاہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیجیئے۔اور غزہ کے مظلوموں کی آواز دنیاتک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں