د*گورنرسندھ سے نئے تعینات ہونے والے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ملاقات

جمعہ 3 مئی 2024 20:55

؁ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے نئے تعینات ہونے والے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی گورنرہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کمشنر کراچی کو تعیناتی پر مبارکباد دی ، ملاقات میں شہر قائد میں امن وامان میں بہتری کے اقدامات ،مہنگائی پر قابو، ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی،اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ شہریوں کو ناجائز منافع خوری سے نجات دلانے کے لئے جامع اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے، شہر بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز بازاروں کے اچانک دورے کریںم گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ناجائز منافع خوری کے خلاف عوام کی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں