بانی لوکل گورنمنٹ یونینز جان محمد جتک کے انتقال پرمزدور رہنماؤں کی تعزیت

بدھ 24 اپریل 2024 22:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے بانی رہنما بابائے ٹریڈیونینز لوکل گورنمنٹ وفیڈریشن کے صوبائی صدر جان محمد جتک بقضائے الہی سے کوئٹہ کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔انکی تدفین لہڑی میں کردی گئی۔جان محمد جتک نے بلوچستان میں لوکل گورنمنٹ کی ٹریڈ یونینز کی بنیاد رکھی تھی۔

وہ آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے بانی رہنما اور تاحیات صوبائی صدر کے ساتھ ساتھ بلوچستان لوکل کونسل ایمپلائز وآفیسرز کے بھی سربراہ تھے۔وہ کچھ عرصے سے معدے،جگر کے عارضے میں مبتلا ہوکر پہلے کراچی اور پھر کوئٹہ میں زیرعلاج تھے۔جان محمد جتک کی موت سے بلوچستان کے بلدیاتی ملازمین ایک نڈر بے باک اور مخلص لیڈر سے محروم ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انکے انتقال پر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی قائدین چیئرمین سیدذوالفقارشاہ صدر ملک نوید اعوان، جنرل سیکرٹری ملک نصیرالدین ہمایوں ،صوبائی قائدین سندھ رسول بخش شاہانی،محمد اکرم راجپوت،علی مردان شیخ،قلندر بخش شاہانی،راجہ عاصم شہزاد،عمران علی، پنجاب غلام محمد ناز،سخاوت علی،راؤ علی رضا،میاں یاسین وٹو ،محمد ریاض خان،ساجد محمود بھٹہ،علی حمزہ وٹو،محمد خان کلو،کے پی کے بلال احمد،سوار خان،ظہیر احمد شیخ،اشتیاق احمد،وقارشاہ،بلوچستان محمد عالم سموں،ممتاز حسین،محمد یونس،غلام نبی کاکڑ اور ملک بھر کی لوکل گورنمنٹ یونینز کے رہنماؤں نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی بلدیاتی ملازمین کے خدمات کو سراہا ہے۔

انکے انتقال کے سوگ میں فیڈریشن کی تنظیمی سرگرمیاں تین روز کیلیے معطل رہی اورانکی یاد میں تعزیتی اجتماع گوجرانوالہ میں مرکزی جنرل سیکرٹری ملک نصیرالدین ہمایوں کی زیر صدارت ہوا۔جس میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے بلدیاتی رہنماؤں نے شرکت کی۔اور مرحوم لیڈر کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔کراچی میں مرکزی چیئرمین سیدذوالفقارشاہ کی زیر صدارت تعزیتی اجتماع ہوا۔مرکزی تعزیتی اجتماع جلد کوئٹہ میں ہوگا۔جس میں مرکزی وصوبائی قائدین شرکت کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں