حکومت کے تعاون سے سستی انرجی کا مشن لارہے ہیں ،ہمایوں اخلاق

پاکستان میں گیس ختم ہورہی ہے،کول بھی مہنگا ہے ،شنائیڈر الیکٹرک غریب عوام کو انرجی فراہم کرے گا

جمعرات 25 اپریل 2024 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) کنٹری صدر شنائیڈر الیکٹرک پاکستان ہمایوں اخلاق نے کہا ہے کہ حکومت کے تعاون سے غریب عوام کو سستی انرجی فراہم کرنے کا مشن لائے ہیں۔شنائیڈر الیکٹرک کا مشن پاکستانی عوام کو انرجی کے مسائل سے چھٹکارا دلانا ہی. وہ شنائیڈر الیکٹرک (SCHNIDER) پاکستان کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایکسس ٹو انرجی سمینار سے خطاب اور میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔

اس موقع پرکمرشل ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ، افریقہ، جنوبی امریکہ و شنائیڈر پاکستان تھامس بونیسیل، محفوظ احمد قاضی نے شرکاء کو انرجی افادیت کے بارے میں آگاہی دی جبکہ مس صبینہ کھتری بانی و چیئرپرسن کرن فاونڈیشن، سہیل جاپان والا سی لیول ایگزیکٹو، مارکام اسپیشلسٹ شنائیڈر پاکستان قرات عامر، ایگزیکٹو سیکرٹری پاکستان اکیڈمی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر نسیم اے خان، بزنس ڈویلپمینٹ منیجر شنائیڈر فیضان سرور، اوربٹ سی او او ایس ایم سجاد نے بھی انرجی افادیت پر گفتگو کی، سمینار اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کنٹری صدر شنائیڈر الیکٹرک پاکستان ہمایوں اخلاق نے مزید کہا کہ ملک انرجی معاملات میں نازک موڑ سے گزر رہا ہے، شنائیڈر الیکٹرک پاکستان اس نازک موڑ کو حکومت کے تعاون سے نا صرف ختم کرنے کی کوشش کرے گا بلکہ دیہاتوں اور مضافاتی علاقوں میں جدید تیکنیکی طور پر انرجی فراہم کرے گا جس سے عوام انرجی مسائل اذخود حل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح گاوں دیہاتوں کے لئے اسلیے ہے کہ ان علاقوں میں تعلیم و صحت انرجی نہ ہونے کے سبب بری طرح متاثر ہے۔کنٹری صدر شنائیڈر الیکٹرک پاکستان ہمایوں اخلاق نے مذید کہا کہ شنائیڈر الیکٹرک سستی بجلی کے وسائل فراہم کرنے کے مشن کو پورے ملک پھیلانے کا منصوبہ لایا ہے۔ انشائاللہ منصوبہ کامیاب ہوگا امید ہے انرجی کے بحران کو ختم کرنے کے مشن میں حکومت اور عوام شنائیڈر الیکٹرک سے بھرپور تعاون کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں