ایرانی صدر کے دورہ کراچی پر سندھ پولیس نے شاندار سیکورٹی انتطاما ت کیے، جمیل ضیا

جمعرات 25 اپریل 2024 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی پی ایس95کے صدر و ٹاون چیئرمین اورنگی ٹاون حاجی جمیل ضیا نے ایرانی صدر کے دورے کراچی کے موقع پر صوبائی حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے شاندار سیکورٹی اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری مہمان کی سیکورٹی صرف ادارو ں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ذمہ داری ہے کراچی کے شہریوں نے بھرپور انداز میں حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیا جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کرد ہ بیان میں کیا، حاجی جمیل ضیا نے کہا کہ سندھ پولیس، رینجرز اور دیگر سیکورٹی ادارے اپنے فرائض کو نہایت ذمہ داری، لگن اور پیشہ وارنہ مہارت کے ساتھ ادا کررہے ہیں ، ملک دشمنوں کی کوشش ہے کہ کسی بھی طرح سے پاکستان کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے ملکی معیشت پروان چڑھے گی کاروباری حضرات کے لیئے تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کے لیئے نئی راہیں کھلیں گی جس سے ملک میں خوشحالی آئیگی دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی سے گیس، پٹرول سمیت دیگر قدرتی وسائل کے تبادلے سے مختلف بحرانوں پر قابو پانے کا موقع ملے گا، انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر خیرسگالی کا پیغام لیکر پاکستان کے تین روزے دورے پر آئے ان کے اس دورے سے پاک ایران تعلقات بہتر اور مضبوط ہوں گے اور سب سے اہم دہشتگردی کی روک تھام اور خاتمے کے لیئے پاک ایران کا اتحاد ضروری ہے ، اسلام دشمن عناصر کسی نہ کسی طرح سازشیں کرتے رہتے ہیں تا کہ مسلم ممالک کے مابین دراڑیں پڑتی رہیں اور یہ متحدنہ ہوسکیں پاک ایران اتحاد امت مسلمہ کے بہتر مستقبل کی جانب پہلاقدم ہے عنقریب تمام مسلم ممالک آپسی تجارتی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھائیں گے جس سے نہ صرف امت مسلمہ کے مابین بین الاقوامی سطح پر روابط مضبوط ہوں گے بلکہ مالی طور پر کمزور اسلامی ممالک کو بھی کافی سہارا ملے گا ، انہوں نے کہا کہ پاک ایران دوستی دیگر مسلم ممالک کے لیئے مثال ہے جس کے تحت معاشی و اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیئے اقدامات کیے جائیں گے تا کہ دونوں ممالک کی عوام کا معیار زندگی بلند و بہتر ہوسکے برادر ملک ایران کے ساتھ ملکر ہم انرجی کرائسز پر قابو پاسکتے ہیں جس سے صنعتی و کاروباری طبقے کو کافی فائدہ ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں