صوبائی وزیرورکس اینڈ سروسزکا محکمہ بلڈنگ کے منصوبوں کا دورہ

جمعرات 25 اپریل 2024 18:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرراری نے محکمہ بلڈنگ کے منصوبوں کا اچانک دورہ کیا۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے منصوبوں کے تعمیراتی کام کی سست رفتار ی پر برہمی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے سندھ جوڈیشل اکیڈمی کے تعمیراتی کام کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے زیر تعمیر اینٹی کرپشن کمپلیکس کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ججز فلیٹس، آفیسرز اور اسٹاف کے لئے بننے والوں نئے رہائشی فلیٹس کا بھی معائنہ کیا ۔ صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز نے تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ، انہوں نے نیو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کے معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے افسران نے بریفنگ دی ۔ صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری نے ہدایات جاری کیں کہ کراچی میں جاری منصوبے وقت پر مکمل کئے جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں