لانڈھی میں گاڑی پر خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

ہفتہ 27 اپریل 2024 20:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی لانڈھی میں غیرملکی باشندوں کی گاڑی پر خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اداروں کی جانب سے مانسہرہ کالونی لانڈھی میں غیرملکی باشندوں کی گاڑی پر خودکش حملے کی تحقیقات کے دوران دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کورنگی مہران ٹاؤن کے شوروم سے قسطوں پر حاصل کی گئی، سی ٹی ڈی ٹیم نے شوروم مالک کے بیانات قلمبند کر لیے، 2018ء ماڈل کی موٹر سائیکل 2020ء میں صدام حسین تھیم نامی شہری نے قسطوں پر خریدی، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے موٹر سائیکل خریدنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی۔شوروم مالک کے مطابق صدام حسین اپنے والد قربان علی کے ہمراہ موٹرسائیکل خریدنے آیا تھا، 45 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل تین ہزار روپے ماہانہ قسطوں پر فروخت کی، موٹر سائیکل حاصل کرنے والے افراد نے 3 اقساط کی ادائیگی کی اس کے بعد غائب ہو گئے، موٹر سائیکل حاصل کرنے والے افراد پر 26 ہزار روپے کی رقم واجب الادا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں