جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالغفار کی نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے قائدین کی شرکت

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) جماعت اسلامی کے رکن، خطیب وامام جامع مسجد فردوسیہ فردوس کالونی گلبہار مولانا عبدالغفار کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی گئی جس میں جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر اور جماعت اسلامی کے سینئر رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کے علاوہ ضلعی قیادت نے بھی شرکت کی جس میں سید وجیہہ حسن، قیصر جمیل ایڈووکیٹ، محمد سہیل زیدی وغیرہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

مولانا علاقے کی ہر دلعزیز، جری بہادر شخصیت تھے۔ منبر سے دعوت دین بھرپور اور دبنگ انداز میں کرتے تھے۔ دریں اثنا یونین کونسل بفر زون کے کونسلر محمد اقبال کے بھائی نعیم کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا تھا جس پر جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن، نائب امرا قیصر جمیل ایڈووکیٹ، سید عرفان حسن، اویس یاسین، حارث علی خان، اور سیکرٹری محمد سہیل زیدی نے کونسلر محمد اقبال سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں