علامہ مفتی احمد میاں برکاتی کا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا،بلال سلیم قادری

علما کرام اور بزرگان دین نے اسلام کی فلاح و بہبود کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں،جنرل سیکرٹری پاکستان سنی تحریک

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے تاج الفقہا شیخ الحدیث یادگار اسلاف حضرت علامہ مفتی احمد میاں برکاتی رحم اللہ علیہ (مہتمم دارالعلوم احسن البرکات)کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔بلال سلیم قادری نے شیخ الحدیث کے صاحبزادہ و جانشین مفتی جواد برکاتی سے ملاقات کے موقع پر تعزیت کی۔

مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال سلیم قادری نے کہا کہ شیخ الحدیث اور علما کرام امت مسلمہ کے سر کا تاج ہیں۔ہمیں فخر ہے کہ ہم مسلمان گھرانوں میں پیدا ہوئے اور ہماری پرورش سے لے کر دین و دنیا کے تمام معاملات ہمیں علما کرام نے سکھائے۔

(جاری ہے)

تاج الفقہا شیخ الحدیث یادگار اسلاف حضرت علامہ مفتی احمد میاں برکاتی رحم اللہ علیہ مہتمم دارالعلوم احسن البرکات کا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے اپنی تمام عمر اسلام اور امت مسلمہ کے لیے کام کیا۔حضرت علامہ مفتی احمد میاں برکاتی رحم اللہ علیہ نے ہمیشہ اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے ہماری نسلوں کو امن اور بھائی چارے کا درس دیا۔جس کی وجہ سے آج ان کے ہزاروں شاگرد سینہ بس سینہ اسلامی تعلیمات اور مشن اسلامی پر گامزن ہیں۔بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ علما کرام اور بزرگان دین نے اسلام کی فلاح و بہبود کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

آج ہم کلمہ کے لیے بننے والے ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جو بیٹھے ہوئے ہیں یہ سب ہمارے بزرگان دین اور علما کرام کی محنت کا ثمر ہمیں ملا ہے۔اسلام کے فروغ کے لیے ہمارے بزرگان دین نے بہت محنت کی طرح طرح کی مشقتیں کے بعد آج ہم اس مقام پر ہیں کہ ہم کھل کر دنیا کے سامنے اسلام اور اس کی تعلیمات کے لیے کام کر سکتے ہیں۔اور رہتی دنیا تک ہمارے بزرگان دین علما مشائخ کا نام یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں