فیکٹ چیک: وہیل چیئر پر بیٹھی خاتون کو گلی میں گرانے کی ویڈیو کراچی کی نہیں

منگل 30 اپریل 2024 18:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) سوشل میڈیا پر حالیہ ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے وہیل چیئرپر بیٹھی خاتون کو بھی نہیں بخشا۔ اس واقعے کو کراچی سے منسوب کیا جارہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہیل چیئر پر بیٹھی ایک بزرگ خاتون کو ایک جوان خاتون گلی میں لے کر جا رہی ہیں۔

اسی دوران ایک موٹرسائیکل سوار آتا ہے اور خاتون کا پرس چھینتا ہے۔ اس دوران دھکا لگنے سے دونوں خواتین گر جاتی ہیں۔ وہیل چیئر الٹ جاتی ہے اور بزرگ خاتون سڑک سے اٹھ نہیں پاتیں۔نوجوان خاتون ڈاکو کے پیچھے بھاگتی ہے لیکن پھر واپس آجاتی ہے۔ اس دوران گلی سے گزرنے والے کسی شخص نے ان دونوں کی مدد نہیں کی۔انسٹا گرام کے انفلس نامی اکائونٹ پر پرانی ویڈیو پر کراچی لکھ کر شیئر کیا گیا جبکہ ویڈیو کو 2 گھنٹے کے دوران ایک ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں تاہم ریورس امیج سرچ کے ذریعے فیکٹ چیک کیاگیا تو معلوم ہوا کہ یہ یہ افسوس ناک واقعہ لاہور کا ہے اور ویڈیو تقریبا 2 سال پرانی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو کراچی سے منسوب کرکے ایسے وقت پر پوسٹ کی گئی ہے جب شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہوچکا ہے اور یومیہ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتیں رپورٹ ہورہی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں