مرکزی جماعت اہلسنّت کے زیراہتمام امام نورانیؒ کانفرنس کا انعقاد

قادیانیوں کا کافرقراردلوانا امام نورانیؒ کا عظیم کارنامہ،7ستمبر کو قانون ختم نبوت کی گولڈن جوبلی منائیں گے ،مقررین

منگل 30 اپریل 2024 21:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے تحت عظیم الشان امام نورانیؒ کانفرنس لیاقت میموریل لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی کانفرنس سے سرپرست اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان صاحبزادہ شاہ محمداویس نورانی صدیقی ، صوبائی امیر مفتیء اعظم سندھ مفتی محمدجان نعیمی مجددی، کراچی کے امیر علامہ مفتی محمدزبیر ہزاروی ، پیر سید عظمت علی شاہ ہمدانی، نائب ناظم اعلیٰ سندھ مفتی محمدشریف سعیدی، خطیب اہلسنّت علامہ مفتی غلام یاسین گولڑوی، ناظم اعلیٰ کراچی مفتی محمدفیاض نقشبندی، معروف اسکالر پروفیسر سہیل شفیق، نائب امیر پیر سید فاروق حیدر شاہ ہمدانی، سید ریاض علی اشرفی، انجمن نوجوانان اسلام کے چیئرمین انجینئر سلیم حسین، نائب ناظم اعلیٰ کراچی سید فرحان شاہ نعیمی، ناظم نشرواشاعت علامہ غلام غوث گولڑوی، ملک سعید اختر، شیر محمدنورانی ودیگر نے خطاب کیا جبکہ مفتی محمدشفیع سرکی، مفتی تاج الدین نعیمی، مفتی رفیع الرحمان نورانی، حاجی عبدالرحیم نورانی، علامہ فیصل نورانی، علامہ عبدالرسول نعیمی، علامہ قاضی عبدالقادر صدیقی، مفتی سید اکبرالحق شاہ قادری، صاحبزادہ حسان اظہری، مفتی سراج مہروی، سید آغاگل قادری، علامہ اسحا ق خلیلی،علامہ عبدالرحمان نورانی، علامہ فہیم عباس عظمتی، علامہ مشتاق نعیمی، مولانااسرار قادری، محمدعلی قریشی، پیر سائیں فقیر محمد قلندری، علامہ خادم حسین نعیمی، علامہ حبیب اللہ جت نعیمی، مفتی زبیر عامر گیلانی، علامہ ساجد القادری، علامہ قاری شمیم، علامہ افتخار اشرفی، ڈاکٹر شاہ محمدتبریزی، شفیق اعوان، حلیم خاں غوری، قاری عنایت اللہ سیالوی، علامہ قاری ظفرنقشبندی، مفتی ندیم بابر، علامہ اسماعیل نعیمی، مولانافرید قادری، علامہ غلام مصطفی چشتی، علامہ زبیر ظفر نقشبندی، علامہ حبیب اللہ قادری، نعمان رجب علی نورانی، علامہ فدااحمد نعیمی، صاحبزادہ مولاناظفراعظمی، عبدالغنی شاہزیب، حافظ عمران مدنی، اسلم عباسی، عبدالمجید اسماعیل، مولانامنظورحسینی، محمدعمر جت، صوفی حسین کرمی، ملک مبین سعیدی، علامہ سید حسین شاہ نعیمی، قاری سید محسن شاہ نعیمی سمیت علماء مشائخ اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے کانفرنس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

امام نورانی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ شاہ محمداویس نورانی صدیقی نے کہاکہ ملک میں نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ تک قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانی کا مقدس مشن جاری رکھاجائے گا،دنیاکی کوئی طاقت مشن نورانیؒ سے نہیں ہٹاسکتی ،سواد اعظم اہلسنّت ایک ہوجائے قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کو حاصل کرکے دم لیں گے،قادیانیوں کا کافرقراردلوانا امام نورانیؒ کا عظیم کارنامہ،7ستمبر کو قانون ختم نبوت کی گولڈن جوبلی منائیں گے۔

مفتی محمدجان نعیمی نے کہاکہ قائدملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانیؒ کی تاریخی خدمات اظہر من الشمس ہیں فی زمانہ ان کی فکر پر مکمل عمل پیراہونے کی ضرورت ہے۔ مشن نورانی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔ مفتی محمدزبیر ہزاروی نے اپنے خطاب میں کہاکہ سقوط ڈھاکا کے بعد باقی ماندہ مملکت خدادادپاکستان کی سلامتی اور استحکا م میں امام انقلاب علامہ شاہ احمدنورانیؒ کا کلیدی کردار ہے، اگر آپؒ آئین پاکستان کی تدوین نہ فرماتے اور منکرین ختم نبوت کو غیرمسلم اقلیت قرار نہ دلواتے تو آج باقی ماندہ پاکستان بھی غیروں کے قبضے میں ہوتا۔

اس موقع پرمقررین نے مختلف قراردادیںپیش کیں جن میں مطالبہ کیاگیا کہ فلسطین میں ساڑھے چھ ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت فی الفوربند کروائی جائے ، تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فلسطین میں غیر مشروط طور پر فوری جنگ بند کروانے، متاثرین کی بحالی اور امداد ،تباہ شدہ تعمیراتی ڈھانچے اور اسپتالوں اور اسکولوں،سڑکوں اورشہری نظام کی تعمیرنوکے لئے اربوں ڈالر کافنڈقائم کیاجائے۔

تمام اسلامی ممالک کے حکمران فلسطینیوں پر جاری صیہونی مظالم، جبروجارحیت کو مستقل طورپر بندکروانے اور غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی آزادانہ رسائی، امداد کے راستے میں موجود رکاوٹوں کو ہٹانے میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے عملی اقدامات کریں۔ پاکستانی حکومت غزہ میں شہریوں پر اسرائیلی حملوں کو روکنے اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت میں اپنابھرپور کرداراداکرے۔ جبکہ کافی عرصہ قبل نمائش چورنگی کا نام بدل کر نورانی چورنگی رکھاگیا تھالیکن تاحال سرکاری سطح پر اسے نمائش چورنگی لکھاجاتاہے ، فوری طورپر اس جگہ نورانی چورنگی کی تختی آویزاں کی جائے اور سرکاری سطح پر نورانی چورنگی تحریر کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں